• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں اسلام کی صحیح تشریح کیلئے مبلغ لانے ہونگے، بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی،اسلام آباد(جنگ نیوز،خبرایجنسیاں، صالح ظافر)بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہاہےکہ کشمیر میں اسلام کی صحیح تشریح کیلئے مبلغ لانے ہونگے۔

ان کی ایک اور گیدڑ بھبکی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نےپاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئےکہاکہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔

ادھر ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان بھی کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیارہے۔

تفصیلات کےمطابق چنائے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بپن راوت نے کہا بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے، ہمارے پاس تمام آپشنز ہیں۔

بپن راوت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 500 سے زائد دہشت گرد سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے درمیان مواصلات رابطوں پر کوئی پابندی نہیں۔

دوسری جانب نمائندہ جنگ کو ذرائع نے بتایا ہےکہ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کے بعد پاکستان بھارت کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

تازہ ترین