پشاور ( نیوز ڈیسک ) خطرناک مرض ڈینگی نے پاسنی مریم زئی کا رخ کر لیا جس کے باث متعدد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور آئے روز مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،علاقے میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس وجہ سے گھمبیر صورتحال پیدا ہو گئی اور عوامی حلقوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوتا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت جلد از جلد ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار سپرے کروائے اور متاثرہ افراد کے علاج کیلئے ٹیمیں بھیجی جائیں تاکہ مکینوں کو شہرکے دور دراز دیگر ہسپتالوں میں جانے کی بجائے اپنے حلقہ میں ہی علاج کی سہولیات فراہم ہو سکیں اور مزید نقصان سے قبل ہی صورتحال پر قابو پا یا جائے ۔