• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،رقوم کی غیر قانونی منتقلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور( کرائم رپورٹر) غیر سرکاری تنظیم بیلٹ پاکستان کے زیر اہتمام ہنڈی اور غیرقانونی طریقے سے رقم بھجوانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکاء نے پولیس اور سیکورٹی اداروں سے رقوم کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا ہے احتجاجی مظاہرے کی قیادت بیلٹ پاکستان نیو سبزی منڈی کے لیگل امپاورمنٹ کمیٹی کے صدر سعید دلاور خان نے کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھاررکھے تھے مظاہرین نے خیبربازار پشاور سے چوک یادگار تک مارچ کیا جہاں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سعید دلاور خان نے کہاکہ سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں کروڑوں روپے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور دیگر ہنڈی کے ذریعے منتقل کرتے ہیں جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے انہوں نے ایف آئی اے ٗایف بی آئر اور تمام اداروں سے مطالبہ کہ وہ اس غیر قانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔
تازہ ترین