پاکستانی ڈرامہ اورفلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان ’پیرس فیشن ویک‘ میں ریمپ پر جلوے بکھیرنے کے لیے تیار۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ فرانس پہنچنے اور پیرس فیشن ویک میں شرکت کے بارے میں بتا رہی ہیں۔
گزشتہ برس ’بین الاقوامی کانز فلم فیسٹیول‘ میں جلوہ گر ہونے کے بعد ماہرہ خان اب ’پیرس فیشن ویک‘ میں بھی اپنا جادو جگائیں گی۔
پیرس میں 23 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری ’پیرس فیشن ویک‘ میں ماہرہ خان معروف میک اپ برانڈ کی ایمبیسڈر کی حیثیت سے ریمپ پر واک کریں گی۔