• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ حیدرآباد میں ایف بی آر کے نئے عہدیداروں نے چارج لے لئے

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر سید شبر حسین زیدی نے زاہد حسین ڈپٹی کمشنر آئی آر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی کو کراچی کا ڈپٹی کمشنر آئی آر اینٹی بے نامی زون تھری مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ محمد وقاص حنیف نے سیکرٹری ایف اے ٹی ایف سیل ایف بی آر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ خواجہ انور احمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس کراچی کا چارج لے لیا ہے۔ محمد ارسلان مجید رانا کو بنیادی سکیل نمبر 18میں فوری طور پر ترقی دیدی گئی ہے۔ حیدر عباس سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر کا پرفارمنس الائونس بحال کر دیا گیا ہے۔ عبیداللہ پاکستان کسٹم سروس کے ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ آف پریونٹو پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد کا چارج لے لیا ہے۔ ڈاکٹر حامد عتیق سرور بنیادی سکیل 21آفیسر آف ان لینڈ سروس اور ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کو ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن نمبر 2258آئی آر 2019ء جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حامد عتیق سرور جو ایک منجھے ہوئے تجربہ کار باصلاحیت ممبر ایف بی آر ہیں ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کے ساتھ ساتھ ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔ پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 19کے افسر جنید احمد میمن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کا چارج دیکر ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ حیدرآباد کا چارج لے لیا ہے۔۔ ڈاکٹر ساجد حسین ارائیں بنیادی سکیل 19نے ایڈیشنل کلکٹر ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی کا چارج لیکر کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکس‘ ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد کے فرائض منصبی سنبھال لئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے رضا رحمان اور محسن جاوید ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ کوئٹہ کو انکی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر انکی بنیادی تنخواہوں کے 100فیصد مساوی پرفارمنس الائونس 18ستمبر 2019ء سے دینے کی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین