پشاور (نمائندہ جنگ) پشاور میں ڈسٹرکٹ اور ریجنل ہیلتھ اتھارٹیزکے خلاف اور دیگر مطالبات کےحق میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور دیگر عملے کا احتجاج ، توڑ پھوڑ، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج ،آنسو گیس کی شیلنگ ، ایک ڈی ایس اور 8 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں زخمی ،15 مظاہرین کو کو گرفتار کر لیا گیا، ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خیبر روڈ کو کئی گھنٹے بلاک رکھا،لوگوں کو مشکلات کا سامنا،پولیس کے روکنے پر مظاہرین مشتعل ، پتھرائو کیا گیا، ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خیبر روڈ کو بھی کئی گھنٹے بلاک رکھا ،جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔