پشاور(لیڈی رپورٹر) پشاور ایک مرتبہ پھر دیو ہیکل چوہوں کی زد میں آ گیا ہے اور شہر بھر میں چوہوں کی بھرمار سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےاس حوالے سے اتحاد کالونی حسین ٹاؤن کے یوں نے کباڑ کے گودام کو بھی علاقے سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق رہائشی علاقے میں کباڑ کے گودام قائم کئے گئے ہیں جس میں چوہوں کی بھرمار ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ بلی نما چوہوں کے کاٹنے سے مرد و خواتین اور بچے متاثر ہوئے ہیں جس کے حوالے سے کئی بار ضلعی انتظامیہ ور میونسپل کارپوریشن کے حکام کو درخواستیں دے چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔