• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ: موٹر سائیکل سواروں کی رکشے پر فائرنگ، 2 جاں بحق

ٹھٹھہ: رکشے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق


سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں درگاہ ستیوں کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے رکشے پر فائرنگ کر دی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

ٹھٹھہ کی درگاہ ستیوں کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کر کے بروہی برادری کے 2 افراد نور محمد اور رمضان کو قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

مقتولین کا تعلق شہداد کوٹ سے ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہورمیں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس کے مطابق قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے،جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین