کراچی کے علاقے ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں ایک گلی سے ایس ایم جی کی گولیوں سے بھری بوری ملی ہے۔
رات گئے کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں مصطفیٰ مسجد ہاشم رضا روڈ کی ایک گلی کی صفائی کے دوران گولیوں سے بھری بوری بر آمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکا سے 4600 گولیاں لانے والا گرفتار
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے گولیوں کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو گندی گلی سے گزرنے کے باعث مشکل پیش آتی تھی، جس پر انہوں نے صفائی کا ارادہ کیا جس کے دوران گولیوں والی بوری ملی۔
علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گولیاں کسی واردات میں استعمال ہوئی ہیں یا نہیں اس کے لیے ان کا فرانزک کرایا جائے گا، گولیاں کچھ عرصہ پرانی اور زنگ آلود ہیں۔