آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ذیقعد 1441ھ2؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ولیم اور کیٹ عمران خان سے کب ملیں گے؟

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے 15 اکتوبر کو ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ رواں ماہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، جہاں وہ 15 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کیٹ کے ہمراہ پاکستان آنے والی خاص شخصیت کون؟

وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات کے بعد شہزادہ ولیم اور کیٹ 16 اکتوبر کو لاہور جائیں گےاور اس کےایک دن بعد یعنی 17 اکتوبر کو وہ چترال کا دورہ کریں گے۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ 14 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے


ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑا اپنے چار روزہ دورہ پاکستان کی تکمیل کے بعد 18 اکتوبر کو برطانیہ واپس جائیں گے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان میں شاہی جوڑے کے استقبال کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ولیم اور کیٹ 14 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید