• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ کے ہمراہ پاکستان آنے والی خاص شخصیت کون؟

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ رواں ماہ پاکستان دورے پر آرہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ شہزادی کیٹ اپنے ہمراہ ایک خاص شخصیت کولائیں گی۔

واضح رہے برطانوی شاہی خاندان کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم اوراُن کی اہلیہ شہزادی کیٹ 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ 14 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم کے علاوہ شہزادی کیٹ کے ہیئر ڈریسر ان کےہمراہ پاکستان آئیں گےجن کے بغیر وہ کسی دورےپر نہیں جاتیں۔

یہ بھی پڑھیے: ولیم اور کیٹ 14 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے

اس خاص ’ہیر ڈریسر‘کا کام کیٹ کے بالوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے۔

کیٹ کا کہنا ہے کہ اُن کے لیے ہیر ڈریسر کا ہر وقت ہونا بہت ضروری ہے۔ وہ اپنے ہیئر ڈریسر کے بغیر کہیں نہیں جاتیں۔

دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ ولیم اور کیٹ اپنے بچوں کوساتھ نہیں لائیں گے، ہیر ڈریسر کے علاوہ اُن کے ہمراہ نجی سیکرٹریز، ذاتی معاونین اور دو پروگرام کوآرڈینیٹر موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شہزادہ ولیم پاکستان کا دورہ کریں گے

واضح رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، اس سے قبل 2006 میں شہزادہ چارلس اور اُن کی اہلیہ کمیلا پارکر پاکستان آچکے ہیں۔

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم بھی دو مرتبہ پاکستان کا تاریخی دورہ کر چکی ہیں،ملکہ الزبتھ نے 1961ء میں پہلا پاکستان کا دورہ کیا تھا،جس میں انہوں نے کراچی کے علاقے لانڈھی، کورنگی کی نئی بستیوں کا دورہ کیا اور فریئر ہال میں زعماء سے ملاقات کی۔

1997ء میں ملکہ الزبتھ ایک مرتبہ پھر پاکستان آئیں تھیں اور انہوں نے پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیاتھا۔

اس سے پہلے 1996 میں شہزادہ چارلس کی اہلیہ اورشہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی پاکستان آئی تھیں۔ انہوں نے اس دورے میں عمران خان کے ہمراہ شوکت خانم کینسر اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا۔

تازہ ترین