• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ماحولیاتی تبدیلی، مظاہرین نے بی بی سی کا ہیڈکوارٹر بلاک کردیا

لندن (پی اے)ماحولیاتی تبدیلی پر ایکشن کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے بی بی سی کا ہیڈکوارٹر بلاک کردیا، ایکسٹنکشن ریبیلین کے ارکان کی جانب سے دارالحکومت کے عمومی تسلسل میں ہفتہ بھر کیلئے رکاوٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے بی بی سی کے مرکزی لندن ہیڈکوارٹر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ داخلے کے مرکزی راستے پر خیمہ زن مظاہرین نے بینر لگائے ہوئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ کارپوریشن ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دے۔ مظاہرین کے جمع ہونے کے باعث گزشتہ دن بی بی سی کا اسٹاف نیو براڈ کاسٹنگ ہائوس نہیں جاسکا۔ فنانشل جرنلسٹ پال لیوئس نے ٹویٹ کیا کہ اسے آکسفورڈ سرکس ٹیوب اسٹیشن کے قریب بلڈنگ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ تو کوئی اندر جاسکتا ہے اور نہ کوئی باہر آسکتا ہے۔ لاک ڈائون ہوچکا ہے، گزشتہ دنوں ایک ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا اس کے بعد سے پلاننگ کے ساتھ احتجاج کرنے کے ایک ہفتہ میں یہ تازہ ترین مظاہرہ تھا۔ اس سے قبل مظاہروں کو لندن سٹی ائرپورٹ پر مرکوز کیا گیا تھا۔

لندن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرے


جہاں مظاہرین نے ہانگ کانگ طرز پر احتجاج کی کوشش کی تھی جس میں ٹرمینل بلڈنگ پر قبضہ کرکے سیکڑوں افراد کو مرکزی راستے پر بلاک کردیا گیا۔

تازہ ترین