• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی ، مختلف پوسٹوں پر ترقی کا عمل روکنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پشاور یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریٹیو کیڈر کی مختلف پوسٹوں پر ترقی کا عمل روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اشتہار پر عملدرآمد روک دیا، دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عبدالحسیب سمیت 13درخواست گزاروں کی رٹ کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل اعجاز خان صافی نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل گزشتہ کئی سال سے اسسٹنٹ لائبریرئین کی پوسٹوں پر تعینات ہیں جس میں زیادہ تر اتنے سینئر ہوگئے کہ انہیں اپنے ہی گریڈ میں گریڈ 18 اور گریڈ19دیا گیا حالانکہ ریگولر پوسٹیں ہونے کے باوجود انہیں ترقی نہیں دی جارہی ہے 2017 اور2018میں دو الگ الگ اشتہار جن میں گریڈ 18اور 19کی پوسٹیں ترقی کی بنیاد پر مشتہرکی گئیں اورجب درخواست گزاروں نے ایپلائی کیا تو اس بات پر انہیں ترقی نہیں دی جارہی ہیں کہ گریڈ18اورگریڈ19کی پوسٹیں نہیں ہیں ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بعض اسسٹنٹ لائبریرئین 35سال سے تعینات ہیں اور اسے ابھی تک ریگولر بنیادوں پر ترقی نہیں دی گئی، عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کو متعلقہ پوسٹوں پر ترقی کا عمل روکنے کا حکم دیتے ہوئے وی سی اور رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین