• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی فائدے حاصل کرنے والوں سے بات نہیں ہوسکتی، فردوس عاشق

ذاتی فائدے حاصل کرنے والوں سے بات نہیں ہوسکتی، فردوس عاشق
موجودہ حکومت کسی کو این آر او نہیں دے گی، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کے تحت ڈائیلاگ کئے جاسکتے ہیں لیکن ذاتی فائدے حاصل کرنے والوں سے بات نہیں ہوسکتی، ان لوگوں کی سازش ہے کہ جیل کے دروازے ٹوٹ جائیں لیکن موجودہ حکومت کسی کو این آر او نہیں دے گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفرودس عاشق اعوان کا گورنرہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام ہے نہ جمہوریت ، ، نواز شریف کے بیان سےبھی یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وہ کشمیر کی بجائے کچھ خاندانوں کی آزادی چاہتے ہیں۔

اُن کاکہناتھاکہ جیل والے مولانا فضل الرحمان کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں، 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے، لیکن فضل الرحمان اس دن کا آغاز فساد اور انتشار سےکرنا چاہتے ہیں، کشمیر کے مسئلے پر جے یو آئی ہند کامؤقف دیکھ لیں اور فضل الرحمان کا دیکھ لیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے انکشاف کیا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ہفتے کے رہ گئے تھے اور ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، اس وقت دوست ممالک نے ساتھ دیا اور آئی ایم ایف میں جانے کے بعد معیشت سنبھلی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے زیرو ایکسپورٹ رکھی ہوئی تھی، موجودہ حکومت نے خصوصی طور پر ٹیکسٹائل پر توجہ دی اور انڈسٹری نے 140 ارب منافع کمایا جبکہ 40 ارب کا ٹیکس دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک کروڑ افراد کو نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینا معیشت کی بحالی کے ساتھ لنک ہے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکا م جڑا ہوا ہے لیکن یہاں سیاسی استحکام کا مطلب چند خاندانوں کا تحفظ ہے، اس طرح کے سیاسی استحکام کی بنا پر ہی ملک آج یہاں تک پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے براہ راست کسی کی تحقیقات نہیں کیں، نیب کی کارروائی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین