• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لوٹن (نمائندہ جنگ) ضلع میرپور کے سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ ظفر معروف کے بڑے بھائی راجہ ظفر فاروق (لوٹن رہائشی) جو چند روز پیشتر رحلت کر گئے تھے کی نماز جنازہ بروز پیر جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں ادا کر دی گئی اور جسد خاکی کو تدفین کیلئے پاکستان آزاد کشمیر روانہ کر دیا گیا۔ لوٹن نمازجنازہ میں لوٹن، وٹفورڈ اور برمنگھم سے کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی، نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان، سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ، کھوئی رٹہ دوست فورم کے رہنما محمد مقصود علی چوہدری، مسلم کانفرنس کے شبیر ملک، راجہ اسحاق، کونسلرز راجہ وحید اکبر اور راجہ نوید احمد سمیت متعدد شخصیات شامل تھیں جبکہ لیبر پارٹی کے بشارت راجہ اور متعدد دیگر نے راجہ ظفر معروف اور دیگر خاندان کو پہنچنے والے اس صدمہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین