• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے بحران پر سیاست کی بجائے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا ، عبداللہ گل

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان میثاق ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہےکہ بھارت کی آبی جارجیت کے منصوبہ کو ناکام بنا نے کے لئے قومی حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پانی کے بحران پر سیاست اور تقریروں کی بجائے قوم کو ایک ہو کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی آبی وسائل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ پانی کے بحران پر میثاق ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے ”کل جماعتی کانفرنس“ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین