• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی جوڑے نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی

شاہی جوڑے نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی


برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا ،اس موقع پر انہو ں نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا ۔


معزز مہمانوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کھیلی اور بھرپور انجوائے کیا۔

اس سے قبل شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔

لاہور ا یئرپورٹ پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

تازہ ترین