• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت سیریزکا سوال وزرائے اعظم سے کریں، گنگولی

کولکتہ (جنگ نیوز) بھارت کے سابق کپتان اور کرکٹ بورڈ صدارت کے واحد امیدوار سارو گنگولی کا کہنا ہے پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے متعلق سوال پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور بھارت کے نریندر مودی سے پوچھا جائے۔ دو طرفہ سیریز کیلئے دونوں ممالک کے سربراہان کی اجازت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے شائقین چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز ہو لیکن سیریز دونوں حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار دو طرفہ سیریز 2012 میں ہوئی تھی ۔

تازہ ترین