• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کر سچن لائرز ایسوسی ایشن کی رسم حلف بر داری کی تقر یب

لاہور(خبرنگارخصوصی)کر سچن لائرز ایسوسی ایشن کی رسم حلف بر داری کی تقر یب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں کلیپ کی حلف برداری کیلئے سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کلیپ نومنتخب عہد یدران صدر فلک صباء سہوتر ہ نائب صدر عامر نیاز جنرل سیکر ٹر ی آئزک جان فنانس سیکرٹری ہدایت مسیح گل پریس سیکر ٹر ی سرفراز مغل نائب صدر مفصل سہیل بینٹ سے حلف لیا ۔جبکہ اس تقر یب میں صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عاصم چیمہ ،سابقہ سیکر ٹر ی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن برسٹر احمد قیوم سابقہ صدر لاہور ہائی کورٹ بار ضیاء عبدالر حمن سابقہ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری اشتیاق احمد صوبہ سرویا ایڈووکیٹ فائونڈر ممبر کلیپ سیمسن جوزف،سہیل رشید (امریکہ) ایڈووکیٹ فائونڈر ممبر کلیپ اور دیگر ممبران جو کہ گوجرانوالہ ، قصور ، ڈسکہ ، فیروز والا ، پتوکی اور کوٹ رادھا کشن سے تقر یب میں شر کت کی۔
تازہ ترین