کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں سے بھی آسکتی ہے۔ کچھ ایسے ہی مناظر ارجنٹائن میں اس وقت دیکھے گئے جب بےہوش ہوتے شخص کی ٹکر سے ایک خاتون ریلوے ٹریک پر جاگری۔
یہ واقعہ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے سب وے اسٹیشن ہر پیش آیا جب کئی مسافر ٹرین کا انتظار کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص اچانک بےہوش ہوگیا۔
بے ہوش ہوتے شخص کی ٹکر سے آگے کھڑی خاتون ریلوے ٹریک پر گر گئی تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت انتظامیہ کو اطلاع دی اور ٹرین روک کر خاتون کو ٹریک سے نکالا۔
حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔