• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاول میں کوئی احتجاج، دھرناقبول نہیں:مرکزی میلاد کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کونسل کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول میں کسی بھی قسم کے احتجاج اور دھرنے کو قبول نہیں کیاجائے گا۔ یہ مقدس مہینہ ہمارے لئے عید کی مانند ہے ۔ہر شخص اس دن کو عقیدت اور محبت کے ساتھ مناتا ہے۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ جلوسوں کے راستوں کی مرمت اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد کونسل کے سرپرست اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی ، کوآرڈینیٹر محمد ایوب مغل، مرکزی رہنمائوں علامہ سعید احمد فاروقی ، علامہ ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری ،مفتی محمد عثمان پسروری، مرزا ارشد القادری اور دیگر رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول میں احتجاج کا کوئی جواز نہیں لہٰذا دھرنے والوں کو چاہئے کہ وہ احتجاج کی کال واپس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا گیا کہ جلوسوں کے روٹس پر ہر قسم کی ٹریفک بند کی جائے اور ٹریفک کا متبادل نظام جاری کیاجائے ماہ ربیع الاول کے موقع پر بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ مکمل طو ر پر ختم کرائی جائے اور دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں ۔
تازہ ترین