• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلوی ائیر لائن نے نان اسٹاپ طویل ترین آزمائشی پرواز مکمل کرلی

آسٹریلوی ائیر لائن نے نان اسٹاپ طویل ترین آزمائشی پرواز مکمل کرلی


کینبرا(جنگ نیوز)آسٹریلیا کی ایئر لائن کانٹس نے بغیر کہیں رکے ایک طویل ترین آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے۔

اس پرواز کا مقصد طویل پرواز کی وجہ سے جہاز کے عملے اور مسافروں پر مرتب ہونے والے اثرات کا مطالعہ کرنا ہے۔کانٹس کی پرواز بوئنگ 787-9 جہاز کے ذریعے تھی جس میں 49 مسافر سوار تھے۔

اس پرواز نے نیو یارک سے لے کر سڈنی تک کا 16,200 کلو میٹر (10,066 میل) کا فاصلہ 19 گھنٹوں اور 16 منٹ میں طے کیا۔

اگلے ماہ کانٹس لندن سے سڈنی تک کی اسی طرح کی بغیر رکے آزمائشی پرواز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان آزمائشی پروازوں کے جائزے کے بعد کانٹس اس برس کے آخر میں فیصلہ کرے گی ۔

تازہ ترین