• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں 785 پوائنٹس کی شدید مندی، سوا کھرب ڈوب گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مارکیٹ میں ایف اے ٹی ایف بارے پھیلنے والی منفی خبروں اور سیاسی بے یقینی کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کی بڑی لہر، 100 انڈیکس میں 785 پوائنٹس کی نمایاں کمی، سرمایہ کا ری مالیت ایک کھرب 27 ارب 41 کروڑ روپے گھٹ گئی۔

شیئرز کی خرید و فروخت گزشتہ روزکی نسبت 13 اعشاریہ 06 فیصد زیادہ رہی جبکہ 89 اعشاریہ 17 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومتی مالیاتی اداروں اور دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز  12 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا لیکن مارکیٹ میں گردش کرنے والی منفی خبروں اور سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، اور مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 785 اعشاریہ 42 پوائنٹس کمی سے 33084 اعشاریہ 73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تازہ ترین