• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

پشاور : اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ


پشاور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

50روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر 80 روپے جبکہ 150روپے کلو میں بکنے والی ہری مرچ کی قیمت 220 تک پہنچ گئی ہے۔

سبزی کی طرح چاول اور دالوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، دال ماش کی قیمت 160 روپے فی کلو سے 220 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

دیگر دالوں کی قیمتوں میں بھی 25 سے چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

چھاپوں کے دوران مقررہ نرخ سے زیادہ وصول کرنے والے 124دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 8 لاکھ روپے سے زیادہ کے جرمانے بھی عاید کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین