• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول دوست کاروں کے ڈرائیوروں کو گرین نمبر پلیٹس دی جاسکیں گی

لندن (پی اے) صاف تر گاڑیوں کے لئے سہولتوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد دینے کے لئے دھوئیں کا اخراج نہ کرنے والی کاروں کے ڈرائیوروں کو گرین نمبر پلیٹس دی جاسکیں گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اعلیٰ ترین ماحولیاتی معیارات کی حامل گاڑیوں کو خصوصی لائسنس پلیٹس دینے کے منصوبوں پر کنسلٹیشن کا آغاز کردیا ہے۔ اس سے لوکل اتھارٹیز کو ان کی نشاندہی میں آسانی ہوگی جو ڈرائیوروں کو بس لینز استعمال کرنے یا پارکنگ میں کم فیس چارج کرنے جیسی اسکیموں کے ذریعے دھواں خارج نہ کرنے والی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ یہ اقدام کلین اپ روڈ ٹرانسپورٹ کی ڈیڑھ ارب پونڈ کی حکومت کی حکمت علی کا حصہ ہے۔ خصوصی نمبر پلیٹس کی کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں آزمائش کی گئی ہے، جہاں الیکٹرک گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ٹول لینز اور ہائی اکوپنسی وہیکل لینز میں آزادانہ رسائی دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ برطانیہ گاڑیوں کے دھوئیں سے اخراج سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ائر کوالٹی کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں کے لئے ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔ تاہم اپنی پیش رفت تیز کرنا چاہتے ہیں، گرین نمبر پلیٹس ہر ایک کے لئے ہماری سڑکوں پر الیکٹرک وہیکلز کی تعداد میں اضافے کی پہچان میں مدد دینے کے لئے حقیقی مثبت اور جذبہ پیدا کرنے والا طریقہ ہے اور ان گاڑیوں کی آگہی میں اضافے اور ان کے ڈرائیوروں کو حاصل فائدہ کے باعث ہم دھواں نہ چھوڑنے والی گاڑیوں کا ٹربو چارج انقلاب لائیں گے اور امید ہے کہ مزید لوگ جب ان پلیٹوں کو دیکھیں گے تو صاف تر گاڑیوں کی خریداری پر غور کریں گے۔
تازہ ترین