• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ میں شرکت کیلئے آنیوالوں کو روکا گیا تو احتجاج کرینگے ،وکلاء

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں کے اسلام آباد آنے کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے خیبرپختوخواکی حکومت کی جانب سے متعلقہ قوانین میں ترمیم سے متعلق خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوئی قانون سازی نہ کرے ورنہ ملک میں آزادی نقل وحمل اور جمہوریت کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر کے وکلاء بھی اس کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ احتجاج کریں گے،منگل کے روز پی بی سی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں سید امجد شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں رپورٹیں ملی ہیں کہ خیبرپختوخواحکومت شہریوں کو لانگ مارچ میں شریک ہونے سے روکنے کیلئے متعلقہ قوانین میں ترمیم کرنے جا رہی ہے۔
تازہ ترین