• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رستم، نامعلوم ہیکر نے شہری کے اکائونٹ سے ڈھائی لاکھ روپے نکلوا لئے

رستم(نمائندہ جنگ) نامعلوم ہیکر نے دھوکہ دہی سے رستم کے شہری کے اکائونٹ سےاڑھائی لاکھ روپے نکلوا لئے، شہری سےاے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر کوڈ نمبر حاصل کیا، ہیکر نے خود کو بینک کا سپروائزر ظاہر کیا ، معلوم ہوا کہ ہیکر نے رقم سے بجلی کے بل ادا کئے ، ایف آئی اے سائبر کرائم میں رپورٹ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رستم کے رہائشی اسدزمان ولد شمس الزمان نے رستم پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 24 اور 25 اکتوبر کے درمیانی شب کو موبائل نمبر پر 021111825888 سے کال آئی اور کہا کہ میں یو بی ایل ہیڈ آفس سے سپروائزر بات کررہا ہوں آپ کا اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہورہا ہے آپ کی موبائل سم پر جو کوڈ آئیگا وہ مجھے بھیج دیں میں نے مسلسل 40 مرتبہ پن کوڈ اس کو سینڈ کیا صبح میرے موبائل پر میسج آیا کہ آپ کے اکائونٹ سے 259117 روپے دوسرے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں بینک کی رستم برانچ جاکر اسٹیٹمنٹ سے معلوم ہوا کہ کسی نامعلوم ہیکر نے رقم ٹرانسفر کرکے اس سے چالیس عددبجلی کے بل ادا کئے ہیں۔

تازہ ترین