• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ، PSB نے PHF کو خط لکھ دیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس ادا نہ کرنے پر خط لکھ کر وضاحت طلب کرلی ہے۔ 

پی ایس بی کے ہاکی فیڈریشن کو لکھے جانے والے خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے جس کے مطابق پی ایس بی کا موقف ہے کہ ہاکی فیڈریشن نے گذشتہ ایک سال میں دیئے گئے فنڈز کا بھی کوئی حساب کتاب جمع نہیں کرایا۔

خط میں فیڈریشن کو کئی بار دیئے گئے فنڈز کے اخراجات کی رپورٹس جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیم کیلئے جو رقم دی وہ کہاں کب اور کیسے خرچ ہوئی۔

اس کے علاوہ پی ایس بی نے ہاکی فیڈریشن سے گزشتہ چھ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ، غیر ملکی دوروں اور اسلام آباد میں پی ایچ ایف کے نئے دفتر پر آنے والے اخراجات اور پی ایچ ایف کے فیصلوں پر ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے ثبوت بھی مانگ لیے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید