ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 8 نومبر کو مظفرگڑھ ہونے والے جلسے کے انتظامات کے سلسلےمیں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، نائب صدر و ایم این اے مہر ارشاد سیال، سیکرٹری انفارمیشن و ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان، ایم این اے رضا ربانی کھر، امجد عباس قریشی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری آصف خان دستی، ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر، جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ و دیگر نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 8 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کا مظفرگڑھ میں تاریخی استقبال ہو گا اور جلسہ گاہ عوامی سمندر کی شکل اختیار کر جائے گا کیونکہ مظفرگڑھ ےعوام موجودہ حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج بن کر اپنے قائد کی قیادت میں نااہل حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں عوام جان چکے ہیں کہ ہمارا مسیحا صرف بلاول بھٹو زرداری ہے۔