جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ لاہور سے اپنی منزل اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔
مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔
لاہور کے مینار پاکستان پر مولانا فضل الرحمان نے کارکنان سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی اور جمعیت اہلحدیث سمیت مختلف سیاسی و مذبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔
آزادی مارچ میں ہونے والی سرگرمیوں کی تصویری جھلکیاں
روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں پھر کہا کہ وہ وزیراعظم اور اس کابینہ کو گھربجھوائیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ رات گئے لاہور پہنچا تھا، جہاں پر مارچ کے شرکاء نے گریٹر اقبال پارک میں رات گزاری۔
کراچی سے شروع ہونے والا جے یو آئی کا آزادی مارچ اپنی حتمی منزل اسلام آباد کی طرف گامزن ہے۔
آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان سمیت مارچ کی حامی جماعتوں کے رہنماوں نے گریٹر اقبال پارک کے نزدیک آزادی چوک میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر گھر بھجوائیں گے۔
مینارِ پاکستان پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ آزادی مارچ حکمرانوں کے خلاف ہے ہم اس کے ذریعے حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آج ہر شعبہ زندگی سے وابستہ شخص اس حکومت سے بد دل ہو چکا ہے، جبکہ عوام بھی ان سے عاجز آچکے ہیں۔
سر براہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمارے کاررواں میں مارچ کے پرُ امن شرکاء نے امن و آشتی کا مظاہرہ کیا ہے۔