• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم سیکریٹری کے ایڈوائزر کو پولیس نے ویسٹ منسٹر بار سے نکال دیا

لندن ( جنگ نیوز) پولیس نے ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل کے ایڈوائزر جیمز سٹارکی کو ویسٹ منسٹر بار سے باہر نکال دیا ۔ یہ دکھائی دے رہا تھا کہ کم از کم چھ آفیسرز ہوم سیکرٹری کے چیف آف سٹاف کو ویسٹ منسٹر بار سے نکال رہے ہیں کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں دیگر ڈرنکرز کو مبینہ طور پر "c ****" پکارنے پر بار سے نکالا کیا گیا۔ یہ واقعہ کامنز میں ایم پیز کے عام انتخابات کے حق میں ووٹ دینے کے تھوڑی دیر بعد پیش آیا تھا۔ وہ انتہائی مشتعل انداز میں دیگر ڈرنکرز کو مبینہ طور پر "c ****" پکار رہے تھے۔ جیمز سٹارکی نے مائیکل گوو کے سپیشل ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ جب سٹارکی کو بار سے باہر نکلنے کا کہا گیا تو انہوں نے غصے میں مبینہ طور پر دروازے پر گھونسہ بھی مارا۔ وہ یہ کہتے رہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ایک عینی شاہد نے ہوفنگٹن پوسٹ ویب سائٹ پر لکھا کہ جب سٹارکی کو باہر نکلنے کا کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غلط حرکت نہیں کی ہے۔ ایک اور ڈرنکر نے اس وقت کہا کہ ہاں تم نے دوسرے افراد کو "c ****" کہا ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔ کنزرویٹیو پارٹی ہوم سیکرٹری کی سخت گیر پالیسیز کے ساتھ اپنی انتخابی مہم میں لا اینڈ آرڈر کو مرکزی حیثیت دے گی جن میں پولیس آفیسرز پر حملوں کے ملزمان کو سخت سزائیں بھی شامل ہیں۔ ہائوس آف کامنز کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس کی تصدیق کرتے ہیںکہ کسی انفرادی شخص کے ساتھ سٹرینجر بار میں کوئی واقعہ پیش آیا ہے جس میں اس شخص کو باہر نکلنے کیلئے کہا گیا تھا۔ پارلیمنٹری سیکورٹی کے ذریعہ اسے باہر نکالا گیا۔ جیمز سٹارکی جنہوں نے نے ڈومینک راب کی ٹوری لیڈر شپ کمپین بھی چلائی تھی نے دی انڈی پینڈنٹ کے رابطہ کرنے پر اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین