امریکا سے پاکستان آنے والی 47 سالہ مینڈی نے اسلام قبول کرکے ساجد زیب سے شادی کرلی۔
امریکی خاتون 31 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر اپردیر پہنچی، مینڈی کا اسلام قبول کرنے کے بعد نام زلیخا رکھا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقے عشیری درہ کی صدیقہ بانڈہ پہنچنے والی خاتون امریکا کی سول ایوی ایشن میں ملازمت کرتی ہے۔
امریکی خاتون کی پاکستانی نوجوان کے ساتھ ایک سال سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی تھی۔
پاکستانی نوجوان ساجد زیب علاقے میں میڈیسن اسٹور چلاتا ہے، جس کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا جانے کے لیے شادی نہیں کی بلکہ یہ ان کی سچی محبت ہے۔
امریکی خاتون کی اپردیر آمد پر خاندان والے بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں، بڑی تعداد میں علاقے سے نوجوان مبارکباد دینے کے لیے ساجد زیب کے گھر پہنچ رہے ہیں۔