• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗ فائر نگ اور تشدد کے مختلف واقعا ت میں تین افراد زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں فائر نگ اور تشدد کے مختلف واقعا ت کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ روز میر زما ن ولد محمد سعید سا کنہ محلہ ہدا یت شاہ مسا فر سو زو کی گاڑی میں جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار افراد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ادھر یکہ تو ت پولیس سٹیشن کی حدود ٹیڈی گیٹ میں ملزم حضر ت اللہ، عمر گل پسر ان مسا فر سا کنا ن یکہ تو ت نے گو ہر خان ولد وہا ب خان سا کنہ بیر ونی یکہ تو ت بیری باغ کو فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ آفتا ب حسین ولد افتخار حسین سا کنہ نو تھیہ قدیم نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے بھانہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے نکل کر سو دا سلف خرید رہا تھا کہ اسی دوران ملزم لیا قت علی ولد میر نو از ، محمو د علی ، علی نو از پسران لیا قت علی سا کنا ن نو تھیہ نے انکو پکڑا کر زبر دستی اپنے حجرے لے گئے اور وہاں پر ما را پیٹ کر لہو لہا ن کر دیا ۔ پو لیس نے الگ الگ مقد ما ت درج کر لئے ۔
تازہ ترین