• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ ڈرائیور کو کلاسیکل سنگر بننے کی خواہش

کلاسیکل گلوکار بننے والا رکشہ ڈرائیور


کراچی کا ایک رکشہ ڈرائیور قاسم علی جسے قُدرت  نے سُریلی آواز سے نوازا ہے لیکن غربت نے اُس کے خوابوں کو پُورا ہونے سے پہلے ہی توڑ دیا، اس کی آواز شہنشاہ غزل مہدی حسن سے مماثلت رکھتی ہے۔

جیونیوز کے صحافی فیضان لاکھانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک رکشہ ڈرائیور اپنی سُریلی آواز اور کلاسیکل انداز میں اُستاد مہدی حسن کا گانا ’زندگی میں تو سب ہی پیار کیا کرتے ہیں‘ گنگنا رہا ہے۔

فیضان لاکھانی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’کراچی کا یہ رکشہ ڈرائیور حیرت انگیز ہُنر سے مالا مال ہے، قاسم علی نامی یہ رکشہ ڈرائیور کلاسیکل گلوکار بننا چاہتا تھا لیکن غربت نے اس کے سارے خوابوں کو چکنا چور کردیا، مالی وسائل کی کمی کو پورا کرنے اور اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی فراہم  کرنے کے لیے وہ رکشہ چلانے پر مجبور ہے۔‘

رکشہ ڈرائیور کی اِس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے ، معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ’کتنی خوبصورت آواز ہے۔‘

شاہین نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’یہ شخص دیگر نامور گلوکاروں سے بہت زیادہ بہتر گا رہا ہے، صاف اور نرم آواز۔‘

شاہ نامی صارف نے لکھا کہ’بہترین آواز اور شاندار انداز۔‘

وقار اکرام نامی صارف نے لکھا کہ ’ اِس شخص نے مجھے رُلا دیا ،اِس کا کتنا وقت ضائع ہوگیا ہے، غربت بہت بُری چیز ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’دِل کو چُھو لینے والی آواز بلکل استاد مہدی حسن کے جیسی ہے اور میں اُن کا بہت بڑا مداح ہوں، اِس شخص کو پیلٹ فارم دینے کی کوشش کریں تاکہ اِس کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔‘


تازہ ترین