• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوٹر غلام بشیر ٹوکیو اولمپکس کوٹہ حاصل کرنے میں کامیاب

شوٹر غلام بشیر ٹوکیو اولمپکس کوٹہ حاصل کرنے میں کامیاب


پاکستانی شوٹر غلام بشیر بھی ٹوکیو اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، ایشین چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے بعد انہیں اولمپکس کوٹہ مل گیا، غلام بشیر پہلے پاکستانی شوٹر ہیں جنہوں نے مسلسل دوسری بار اولمپکس کوٹہ جیتا ہے۔

دوحہ میں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفٰی بشیر نے رپٹ فائر پسٹل ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچویں پوزیشن حاصل کی، جس کی بنیاد پر انہیں ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ مل گیا۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری رضی احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں غلام مصطفٰی نے فائنسلٹ شوٹرز میں جگہ بنائی اور پھر وہاں پانچویں پوزیشن لیکر اولمپک کوٹہ جیت لیا۔

رضی احمد کا کہنا ہے کہ غلام بشیر پہلے پاکستانی شوٹرہیں، جنہوں نے مسلسل دوسری بار اولمپکس کوٹہ جیتا۔ خرم انعام نے دو بار اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن انہیں وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی۔

  پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے غلام بشیر ریو اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، جہاں غلام مصطفٰی نے پاکستانی پرچم اٹھا کر مارچ پاسٹ میں حصہ لیا تھا۔

رضی احمد نے دو ماہ پہلے پاکستان آرمی کے خلیل اختر نے بھی رپٹ فائر پسٹل میں اولمپکس کوٹہ جیتا تھا، وہ بھی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کریں گے۔

رضی احمد نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے دو شوٹرز نے اولمپکس کوٹہ جیتا، ٹوکیو اولمپکس آئندہ سال جاپان میں ہوں گے، اب تک صرف پاکستانی شوٹرز  اولمپکس تک رسائی حاصل کرسکے ہیں۔

تازہ ترین