• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی میں ٹماٹر 17روپے کلو فروخت ہورہا ہے، مشیر خزانہ اصل قیمت سے لاعلم

مشیر امور خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ٹماٹر کی قیمت سے لاعلم


اسلام آباد( تنویر ہاشمی) مشیر امور خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ملک میں ٹماٹر کی قیمت سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سبزی منڈی میں ٹماٹر 17روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کے بعد پی آئی ڈی کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ کراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر 17روپے کلو فروخت ہورہا ہے، جائیں پتہ کر لیں، جب ان سے استفسار کیا گیا کہ ملک میں ٹماٹر 240روپے کلو سے اوپر فروخت ہورہا ہے تو انہوں نے کہا کہ بعض زرعی اشیا اور تلف پذیر اشیاء کی قیمتوں پر موسم کے اثرات ہوتے ہیں۔

تازہ ترین