• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں چھاپے، انسانی سمگلنگ کے الزام میں 17 افراد گرفتار

لندن (پی اے) انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ انویسٹی گیشنز کے نتیجے میں پولیس نے ایسٹ لندن میں علی الصباح چھاپوں کے دوران 17افراد کو گرفتار کر لیا۔ رومانیہ کی پولیس کے ساتھ کام کرنے کے بعد میٹ پولیس آفیسرز نے 16ایڈریسز پر چھاپے مارے جبکہ اسی وقت رومانیہ میں بھی چار مقامات پر چھاپے مار کر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ لندن میں ، پولیس نے 29 ممکنہ متاثرین کو، جن کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں، محفوظ جگہ پر پہنچایا۔ گرفتار ملزمان میں 14 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ ملزمان کو سینٹرل لندن میں زیر حراست ہیں۔ گرفتار ملزمان کی عمریں 17 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو ماڈرن سلیوری، جسم فروشی کیلئے کنٹرول میں رکھنے،‘ کلاس اے ڈرگس آفنسز اور فائر آرمز آفنسزکے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس سے تعلق رکھنے والے ڈیٹیکٹیو انسپکٹر رچرڈ میک ڈوناف نے کہا کہ میٹ پولیس ماڈرن سلیوری کی سنگینی اور اس کے نتیجے میں لوگوں کی زندگیوں کی بربادی کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی کے ساتھ ہونے والی اس آپریشنل سرگرمی کا مقصد ایک ساتھ آرگنائزڈ کرائم نیٹ ورک کو ختم اور متاثرین کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ پولیس نے علی الصباح لندن میں ریڈبرج، ہیورنگ، بارکنگ اور ڈیگنہیم، نیوہیم، برینٹ وڈ اور ٹاور ہیملیٹس میں مارے گئے۔ برطانیہ میں رومانیہ کی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ رومانیہ کے پولیس افسران برطانوی شراکت داروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہے ہیں اور یہ ایک بڑی کامیابی اور اس کا ثبوت ہے کہ یہ ہماری باہمی مستقل حمایت اور بڑے پروفیشنل انعام کا ثبوت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رومانیہ کی پولیس میٹرو پولیٹن پولیس کے ساتھ مل کر ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔
تازہ ترین