• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: وزٹ ویزے پر گاڑی چلانے کی اجازت

جدہ(شاہدنعیم) سعودی عرب نے وزٹ ویزوں پر آنے والوں کے لیے وسیع البنیاد سہولتوں کا اعلان کیا ہے جن میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب میں گاڑی چلانے کی اجازت بھی شامل ہے۔ وزٹ ویزوں پر سعودی عرب آنے والوں کو یہ سہولت بھی خود کار طریقے پر حاصل ہوگئی ہے کہ وہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب میں گاڑی چلا سکتے ہیں، ایسے وزیٹر جو فضائی اور سمندری یا خشکی کے راستے سے سعودی عرب آتے ہیں، انہیں یہ سہولت بھی ملے گی، وزٹ ویزوں پر آنے والے اگر ٹریفک خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے تو سعودی ٹریفک قانون ان پر بھی لاگو ہوگا محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہےکہ اگر کسی قسم کی ٹریفک خلاف ورزی کی ہوگی تو وہ اس وقت تک سعودی عرب سے باہر نہیں جاسکتا جب تک اس خلاف ورزی کا جرمانہ ادا نہ کردے۔ سعودی محکمہ ٹریفک نے وزٹ ویزوں پر مملکت آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ خلاف ورزیوں کی صورت میں جرمانے اور قید کی سزا سے محفوظ رہیں۔

تازہ ترین