• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانےمیں اضافہ کرنیکی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی شرح میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی سمری میں گاڑی کی تیز رفتاری پر 750روپے،موٹر سائیکل 500روپے،سگنل کی خلاف ورزی پر 500روپے، پریشر ہارن لگانے پر 400روپے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 600روپے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر750روپے جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
تازہ ترین