• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، آتش فشاں پھر سے متحرک ہوگیا


جاپان میں سکوراجیمہ Sakurajima آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس آتش فشاں کے پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ماہرین اس کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔

اس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے مناظر کیمرے نے محفوظ کر لیے ہیں۔