• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کمپنیوں کے بند رہنے سے خزانہ کو 64ارب 62کروڑ کا نقصان

اسلام آباد (ناصر چشتی)نیپرانے بجلی پید ا کرنے والی سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، سرکاری کمپنیوں کے مقررہ وقت سے زیادہ عرصہ تک بند رہنے سے قومی خزانے کو 64 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، دستاویز کے مطابق مقررہ وقت سے زائد عرصہ تک بند رہنے کے باعث 9 ارب 37 کروڑ یونٹس بجلی پیدا نہ کی جاسکی، جنکوون نے 19 کروڑ ، ٹو نے 48 ارب اورجنکو تھری نے 15 ارب سے زائد کا نقصان کیا جبکہ پیداواری کمپنیوں کی سٹینڈ بائی موڈ پر رہنے کا دورانیہ بھی الارمنگ رہا،رپورٹ کے مطابق سرکاری کمپنیاں2016 تا 2018کے دوران اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہیں ،دو سال میں سرکاری کمپنیوں نے صلاحیت سے کم بجلی پیدا کرکے چار ارب روپے سے زائد کا نقصان کیا ، اس دوران دو سال میں سرکاری کمپنیوں نے 479 ملین یونٹس ضائع کئے ، جنکو ون نے 63 کروڑ اور جنکو ٹو نے ایک ارب21 کروڑ روپے کا نقصان کیا جنکو تھری نے 2 ارب 11 کروڑ اور جنکو فور نے پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کا نقصان کیا۔
تازہ ترین