• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست یوٹا میں طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا 



 امریکی ریاست یوٹا کی ہائی وے پر چھوٹا طیارہ اچانک حادثے کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹے طیارے میں لینڈنگ کے دوران اچانک تکنیکی خرابی ہوگئی اور یوں طیارہ سڑک کنارے لگے سائن بورڈ سے جا ٹکرایا۔

 خطرناک حادثے میں پائلٹ، اس کا ساتھی اور ایک راہگیر زخمی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔