ہیکرز کی جانب سے امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاوڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم پر مبینہ سائبر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں حساس حکمت عملی، عسکری عملے سے متعلق مواد اور لاجسٹکس ڈیٹا تک رسائی کا خدشہ ہے۔
رائٹرز خبر ایجنسی کے مطابق حکام کو سسٹم اپ گریڈ کرنے کے دوران ہیکنگ کی کوششوں کا انکشاف ہوا اور اس سے پلیٹ فارم میں خلل بھی نوٹ کیا گیا۔
یہ پلیٹ فارم 2017 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ امریکی فضائیہ کی آئی ٹی ضروریات مربوط انداز سے پوری کی جاسکیں تاہم ہیکرز کے بارے میں معلوم نہیں کیا جاسکا۔