• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے اسلام آباد آنیوالی قومی پرواز حادثے سے بچ گئی

لاہور سے اسلام آباد آنیوالی قومی پرواز حادثے سے بچ گئی


لاہور سے اسلام آباد آنے والی قومی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 650 کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار عملے کے علاوہ تمام 38 مسافر محفوظ ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انجن میں کوئی چیز چلی گئی تھی جس سے انجن میں خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے خراب انجن کا سوئچ آف کرکے ایک انجن کی مدد سے جہاز کو اُتارا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ خیریت سے لینڈ ہوا ہے اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

تازہ ترین