• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلفیوں کے جنون نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لی

سیلفیوں کے جنون نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لی


ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ساحل پر سیاحوں کی سیلفیوں نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لی۔

وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے مطابق ساحلِ سمندر پر سیاحوں نے ڈولفن کے بچے کو سیلفی لینے کے لیے سمندر سے باہر نکالا۔

حکام کے مطابق سیاحوں نے ڈولفن کے بچے کو پانی سے نکال کر اسے ہاتھوں میں اوپر اٹھا رکھا تھا اور سیلفی لینے کے بعد اسے ایک سے دوسرے کے ہاتھ میں دیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ڈولفن کے بچے نے دم توڑ دیا۔

حکام نے بتایا کہ فرانسیشین ڈولفن کی یہ نسل پہلے ہی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے کیونکہ یہ دوسری ڈولفن کی طرح پانی سے باہر آکر زندہ نہیں رہ سکتیں، ان کی جلد بے حد موٹی اور چکنی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس نسل کی ڈولفن دنیا میں صرف 30 ہزار کے قریب باقی رہ گئی ہیں۔

تازہ ترین