• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ریپ جیسے حساس موضوع پرمذاق نہیں کرسکتے‘

پاکستان شوبز انڈسڑی کی اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ریپ جیسے حساس موضوع پر مذاق نہیں کرسکتا۔

ایک ویب سائٹ کو دیےگئے انٹرویو میں عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر کے بیانات پر شدید ناپسندیدگی کا اظہارکیا اور فلم ’کاف کنگنا‘ میں عوام کا پیسہ ضائع کرنے پر انہوں نے آئی ایس پی آر سے ہدایت کار و مصنف پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

عفت عمر نے کہا کہ بلاشبہ خلیل الرحمان ایک بہت اچھے مصنف ہیں اور میں ان کی عزت کرتی ہوں لیکن اگران کی یہ ذہنیت ہے تو مجھے حیرت ہے کہ ایسی ذہنیت والا کوئی انسان اتنا اچھا کیسے لکھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو میں مردوں سے برابری کی بات کرنے والی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین مردوں کا گینگ ریپ بھی کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سینئر اداکارمحمود اسلم اور صبا حمید کی کھلی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں زندگی میں کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گا۔

خلیل الرحمان قمر کے اداکاروں سے متعلق بیانات کے تناظر میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عفت نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نےسب کے سامنے سینئر اداکاروں کی بے عزتی کی۔ ان کی بات سننا ایک سزا تھی، انہیں انڈسٹری میں اپنی پوری زندگی گزارنے والے ان اداکاروں سے متعلق ایسے الفاظ بولنے کی ہمت کیسے ہوئی۔

اداکارہ و ماڈل نے اس بات پر زور دیا کہ آپ ایسے ہی کسی کے بھی متعلق کچھ نہیں بول سکتے۔

عفت عمر نے پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں بننے والی خلیل الرحمان کی فلم ’کاف کنگنا‘ کو بھی کڑی کسوٹی پر پرکھا۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان نے یہ فلم بنا کر آئی ایس پی آرکی رقم ضائع کی۔

انہوں نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ فلم کا معیاراتنا کم تھا کہ آئی ایس پی آر کو خلیل الرحمان پرعارضی طور پرپابندی لگا دینی چاہئے۔

تازہ ترین