• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپﷺ کی حیات مبارکہ انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،علامہ رضی جعفرنقوی

کراچی(پ ر) اسلامیہ پبلک سیکنڈری اسکول کوثر نیازی کالونی میں میلاد النبیﷺ کے جلسے سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ مسلمان رسول اکرمﷺ اور اہلبیت اطہار ؑ کی تعلیمات پر عمل کریں تاکہ کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوا جاسکے۔کیونکہ آپکی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ اور آپﷺ کی طرز زندگی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ،آپﷺ کے اخلاق و کردار میں ہدایت کا واضح پہلو موجود ہے ،جلسے سے مولانا سید اختر نقوی ،لخت حسنین زیدی،مولانا میثم جعفری،غلام رضا اور اسکول کے پرنسپل کے علاوہ شاہد اللہ خان،ارسلان اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔جبکہ طلبہ و طالبات اور بچوں نے نعت و منقبت پیش کی جلسے میں طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ و والدین اور قومی و ملی شخصیات کی کثیر تعدا د موجود تھی ۔
تازہ ترین