• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان


نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، 13 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں باآسانی شکست دینے والی آسٹریلوی ٹیم میں کیویز کے خلاف سیریز کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے، تاہم کیمرون بین کرافٹ کو ضرورت پڑنے پر طلب کیا جاسکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 12 سے 16 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر اور آخری ٹیسٹ میلبورن میں3 جنوری سے شروع ہوگا۔

آسٹریلوی اسکواڈ: ٹم پین (کپتان)، جوئے برنس، پیٹ کومنز(نائب کپتان)، جوش ہیزل ووڈ، ٹریویس ہیڈ، مارنس لابو شین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمس پیٹنسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ اور ڈیوڈ وارنر۔

واضح رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور پانچ رنز سے ہرایا تھا جبکہ ایڈیلیڈ میں ’پنک بال‘ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں قومی ٹیم اننگز اور 48 رنز کی شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

تازہ ترین