• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2افراد کی لاشیں ملیں،دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات و واقعات میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے، 2افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حددو جوہر موڑ پل کے نیچے سے 65برس کے شخص کی لاش ملی ، پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفی سے کوئی شناخت کی چیز نہیں ملی ، ڈاکٹروں نے وجہ موت طبعی قرار دی ہے ،گاڑدن دھوبی گھاٹ کے قریب ملنے والی 40سالہ شخص کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، متوفی نشے کا عادی تھا اور ڈاکٹرز نے وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دی ہے ،پولیس نے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرخانے میں رکھوا دیا ہے، گذری تھانے کی حدود سحر کمرشل پر زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنےسے مزدور 19 سالہ عامر جاں بحق ہوگیا،متوفی کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا، یوسف پلازہ تھانے کی حدود واٹر پمپ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکرسے 60سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی، لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ کے پاس سے شاخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی ،سردخانے منتقل کردی،سہراب گوٹھ تھانے کی حدود جمالی پل پیٹرول کے پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم 60سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی سے شناخت کے حوالے سے کوئی چیزنہیں ملی، لاش سرد خانے منتقل کردی ہے۔
تازہ ترین