• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کا مراکش کا دورہ

رباط (اے پی پی)امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے مراکش کا دورہ کیا۔ جو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دوراقتدار میں کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا مراکش کا پہلادورہ ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے اپنے مراکشی ہم منصب ناصر بوریطہ سے ملاقات کی جس میں ایران، لیبیا کے تنازعہ اور علاقائی امن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ ہم نے ایران کے اثر و رسوخ سے نمٹنے کی کوششوں ، علاقائی شراکت داروں کے ساتھ معاشی تعاون کی اہمیت اور دیگر امور پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے مراکش کے انٹیلی جنس سربراہ عبد اللطیف ہموشی سے بھی ملاقات کی۔ 
تازہ ترین